سیالکوٹ،دھنیا کی بہترپیداوار کےلئے آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت

پیر 17 مارچ 2025 17:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نے دھنیا کی بہترپیداوار کے لئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سیالکوٹ رانا سلیم شاد نے”اے پی پی“ کو بتایا کہ اگر فصل کی بیجائی و ترکی میں کی گئی ہو تو فصل اگنے کے بعد 15سے 20روزتک پانی نہ دیاجائے اور جب پودے چار سے پانچ انچ بڑے ہوجائیں تو ان کی چھدرائی کردی جائے فاصلہ 9سے 12انچ تک رکھنے سے پودے اچھی طرح نشوونما پاسکتے ہیں،2سے 3مرتبہ گوڈی کرکے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پودے موثر اندازمیں زمین سے اپنی غذاحاصل کرکے بہتر پرورش پاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھنیاکی کٹائی کے بعد زمین کی زرخیزی کو مدنظررکھتے ہوئے نائٹروجنی کھا ڈالنے کی ضرورت بھی ہے جو فصل کی بڑھوتری تیزکرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکارآبپاشی کے سلسلے میں اس امرکاخیال رکھیں کہ کھیلیاں پانی میں ہرگزنہ ڈوبنے پائیں کیونکہ اس سے دھنیاکی پیداواربری طرح متاثرہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :