کہوٹہ کوسٹر حادثہ میں جاں بحق ہونے والے چوہدری خالد گلشن جاگل کی وفات سے علاقہ قابل اور ہمدرد انسان سے محروم ہو گیا، سینئر نائب پراسکیوٹر خواجہ منظور

پیر 17 مارچ 2025 17:38

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) کہوٹہ کوسٹر حادثہ میں چوہدری خالد گلشن جاگل کے انتقال پر سینئر نائب پراسکیوٹر خواجہ منظور احمد لون ایڈووکیٹ اور لوکل کونسلر خواجہ خورشید احمد لون نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سیاسی سماجی شخصیت کے ساتھ ہمدرد دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والی شخصیت تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے ہمارا علاقہ ایک قابل،ہمدرد،زندہ دل اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے، اللہ پاک مرحوم کی آنے والے تمام منازل آسان کرتے ہوئے، انہیں جنت الفدوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

مرحوم کے علاقے کے لیے سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بو معاز مندھاروی اینڈ خواجہ اشفاق احمد لون بھی موجود تھے۔ خواجہ منظور احمد لون ایڈووکیٹ اینڈ لوکل کونسلر خواجہ خورشید احمد لون مرحوم انتہائی خوش اخلاق اور وفا شعار تھے اور اچھے کردار کے مالک تھے۔ خواجہ طارق،طیب لون حال مقیم یور پ نے ان کی وفات کا سن کر نہ صرف ہم بلکہ پوری حویلی ایک اچھے انسان اور باکردار انسان سے محروم ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :