سب انسپکٹر شہید الرحمن تھانہ پولیس سول سیکرٹریٹ مظفرآباد تعینات ،چارج سنبھال لیا

پیر 17 مارچ 2025 21:45

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) چوکی پولیس آفیسر جلال آباد بیٹ کے انچارج سب انسپکٹر شہید الرحمن تھانہ پولیس سول سیکرٹریٹ مظفرآباد تعینات چارج سنبھال لیا ۔شہید الرحمن کا شمار پولیس کے نڈر،بے باک دلیر آفیسران میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

بحیثیت چوکی پولیس آفیسر جلال آباد کی حدود میں امن و امان کی بحالی،جرائم کے خاتمے کے لئے بے پناہ خدمات سر انجام دیں اور چوریوں میں ملوث ملزمان،اشتہاریوں،چرس شراب و اسلحہ ناجائز برآمد کرنے میں اہم کردار ادا کیا جس کی وجہ سے جلال آباد علاقہ کے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔

عوامی حلقوں نے شہید الرحمن کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے آئی جی پولیس،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی مظفرآباد سے اپیل کی ہے کہ شہید الرحمن کو اعلیٰ کارکردگی پر خصوصی سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے۔