مونگ کی اچھی پیداوارکے حصول کے لئے جڑی بوٹیوں کی تلفی انتہائی ضروری ہے،محکمہ زراعت سیالکوٹ

منگل 18 مارچ 2025 11:52

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ رانا سلیم شاد نے کہا ہے کہ مونگ کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے جڑی بوٹیوں کی تلفی انتہائی ضروری ہے۔ جڑی بوٹیوں کی وجہ سے مونگ کی پیداوار میں 25 سے 55 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مونگ کی فصل کو نقصان پہنچانے والی جڑی بوٹیوں میں اٹ سٹ، تاندلہ، مدھانہ، کھبل، سوانکی، چلائی، باتھو اورہزاردانی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اگر کھیت میں جڑی بوٹیوں کے انسداد کے لیے زہر سپرے نہ کی گئی ہو اور جڑی بوٹیاں موجود ہوں تو گوڈی کر کے جڑی بوٹیاں تلف کریں۔ عام طور پر دو دفعہ گوڈی کرنے سے جڑی بوٹیاں تلف ہوجاتی ہیں۔ پہلی گوڈی بوائی کے 25 سے 30 دن کے دوران کریں۔ دوسری گوڈی پہلی آبپاشی کے بعد اور کاشت کے 35 سے 45 دن کے دوران کریں کیونکہ فصل میں پھول آنے سے پہلے فصل جڑی بوٹیوں سے پاک ہونی چاہئے ورنہ پیداوار متاثر ہوگی۔ بہاریہ کاشتہ کماد کی ابتدائی 60 دن میں بڑھوتری کم ہوتی ہے اس لئے یہ وقفہ بہاریہ کماد میں بہاریہ مونگ کی مخلوط کاشت کے لیے موزوں ہے۔

متعلقہ عنوان :