کینولا کے کاشتکار مارچ کے آخر تک فصل کو برداشت کرلیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال

منگل 18 مارچ 2025 13:07

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ کینولا کے کاشتکار مارچ کے آخر تک فصل کو برداشت کرلیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج منگل کوکینولا کے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینولا کے کاشتکار اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے جب فصل 50 سے 60 فیصد پھلیاں بھورے رنگ کی ہوجائیں تو کٹائی کرلیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کینولا کی فصل مارچ کے آخر تک کٹائی کیلئے تیار ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینولا کی کٹائی پکنے زیادہ پکنے کے پہلے کرلیں تاکہ اس کی پھلیوں میں سے دانے نہ گرنے پائیں ،فصل زیادہ پکنے سے کینولا کے دانے گرنے شروع ہوجاتے ہیں اس لیے جب فصل بھورے رنگ کی ہوجائے تو اس کو کاٹ لیں۔انہوں نے کہا کہ کاٹنے کے بعد فصل کے نیچے ٹاٹ وغیرہ ڈال کر سوکھنے دیں اور بعد میں تھریشر کی مدد سے بیج نکال کر محفوظ کرلیں۔

متعلقہ عنوان :