معذور افراد کو وہیل چیئرز، سماعت کے آلات، سفید چھڑی، بریل بورڈ اور الیکٹرک وہیل چیئرز فراہم کی جائیں گی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراولپنڈی

منگل 18 مارچ 2025 17:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب کے اسسٹیو ڈیوائسز فلیگ شپ پروگرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ویلفیئر اینڈ ری ہیبلیٹیشن یونٹ راولپنڈی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وہیل چیئرز، ہیئرنگ ایڈز، وائٹ کین اور معذور افراد کو وہیل چیئرز کی فراہمی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رخسانہ مظہر اعوان ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، سیکرٹری ڈی ڈبلیو آر یو راولپنڈی، ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر، ٹیوٹا، سپورٹس، ایجوکیشن، سپیشل ایجوکیشن، لیبر اینڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس فلیگ شپ پروگرام کے تحت 108 مستحق افراد کو وہیل چیئرز، ہیئرنگ ایڈز، وائٹ کین، بریل بورڈ اور الیکٹرک وہیل چیئرز فراہم کی جائیں گی جس کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز نے کہا کہ یہ اقدام معذور افراد کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے جس سے انہیں خود مختار بننے میں مدد ملے گی۔\378

متعلقہ عنوان :