آزادجموں و کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

منگل 18 مارچ 2025 18:07

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) آزادجموں و کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب صدر اظہر جتوئی،سیکرٹری جنرل نیر علی سمیت تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد صحافتی برادری کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کیلیے ہمیشہ سرگرم عمل رہا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیدار اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوے میڈیا کی ترقی اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلیے بھرپور اقدامات کریں گے۔سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ میڈیا اب بہت تبدیل ہو چکا ہے سوشل میڈیا نے خبر کے تصور کو بدل کر رکھ دیا ہے ایسے میں ہمیں بروقت اور مصدقہ خبر کیلیے خاصی جدوجہد کرنا پڑتی ہے تاکہ لوگوں کو درست معلومات بہم پہنچائی جائیں۔