تحریک انصاف کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ، نیئرحسین بخاری

منگل 18 مارچ 2025 22:21

تحریک انصاف کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ، نیئرحسین بخاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2025ء)پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری نیئر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہتحریک انصاف کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے ،قومی سلامتی کے امور کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے، پی ٹی آئی نے پھر قومی سلامتی کے معاملے پر سیاست کو ترجیح دی ہے،قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت نہ کرنا طالبانائزیشن کی حمایت کے مترادف ہے، پی ٹی آئی کے پاس موقعہ تھا وہ قومی اہمیت کے معاملے پر پارلیمنٹ میں یک زبان ہوتی، ہمیں اپنے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے مشترکہ قومی پالیسی اپنانا ہوگی،خیبرپختونخواہ میں سیکیورٹی کی صورتحال پہلے ہی توجہ طلب ہے،پی ٹی آئی کو پارلیمانی کمیٹی میں دہشتگردی کے خلاف پالیسی میں اپنی رائے دینی چاہئے تھی،قوم کو اس وقت تقسیم کی بجائے یک زبان ہونے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :