سب ڈویثرنل مجسٹریٹ بھمبرکا ایکشن ،متعدد دکانداروں کو جرمانے اور وارننگ

بدھ 19 مارچ 2025 17:25

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)سب ڈویثرنل مجسٹریٹ بھمبر محمد عیص بیگ کی پرائس اور کوالٹی کنٹرول چیکنگ، متعدد دوکانداروں کو جرمانے اور وارننگ، غیر معیاری پاپڑ ضبط اور ایک عدد غیر قانونی ریفیلنگ مشین ضبط-روزیداروں،خریداروں کو مصنوعی مہنگائی،ناجائزمنافع خوروں،ملاوٹ کرنے والے عناصرسے بچانے کے لئیضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔

(جاری ہے)

ایس ڈی ایم نیپولیس نفری کے ہمراہ بازاروں کی جامع پٹرتال کی۔خصوصی طور پر چکن مارکیٹس کے دورے میں ملاحظہ کیا گیاکہ چکن کا ریٹ کوٹلہ و چڑویالہ کی نسبت کم نرخوں پر دستیاب رہا۔پرائس کنٹرول ایکٹ پر عمل درآمدیقینی بنایاگیا-بھمبر اتوار کے روز بھی بازار کی مجسٹریٹ نے پولیس نفری کے ہمراہ پڑتال کی، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر کارروائی جاری رکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :