سیالکوٹ، محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے مختلف علاقوں میں مال مویشیوں کی ویکسی نیشن جاری

بدھ 19 مارچ 2025 17:42

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر محمد وسیم کی ہدایت پر محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے مال مویشیوں میں گل گھوٹو اور انتڑیوں جیسی بیماریوں کے خلاف ویکسی نیشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مال مویشیوں کی ویکسی نیشن لازمی کروائیں تاکہ بروقت کسی بھی بیماری سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بیمار مال مویشیوں سے دور رہیں تاکہ جراثیم کی منتقلی سے بچا جا سکے۔ اپنے مال مویشیوں کی ویکسی نیشن کے لئے محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم کے ساتھ رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :