مویشی پال حضرات جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے ویکسی نیشن ضرور کروائیں، ڈاکٹر عقیل سہیل

بدھ 19 مارچ 2025 17:45

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پسرور ڈاکٹر عقیل سہیل نے کہا ہے کہ مویشی پال حضرات جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے ویکسینیشن ضرور کروائیں،ویکسی نیشن کا عمل مارچ سے اپریل تک جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ موسم میں بڑے اور چھوٹے جانوروں میں گل گھوٹو، منہ کھر اور انتڑیوں کی بیماری پھیلنے کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ تمام ویٹرنری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں متعلقہ ادویات اور حفاظتی ویکسین کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں ،فارمرز حضرات اپنے جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسین ضرور کروائیں اور اپنے جانوروں کوصحت مند رکھیں تاکہ گوشت اور دودھ کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی معلومات، رہنمائی یا مشاورت کیلئے محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے۔ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ عملہ سے رابطہ کیا جائے تاکہ جانوروں اور مویشیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرکے مرض کی علامات کو ختم کرنے اور کسی پیچیدگی سے بچانے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :