امریکا کا یمنی شہر سعدہ پر حملہ، جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان

امریکا کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، شدت بڑھنے کا امکان ‘ غزہ کا محاصرہ ختم ہوئے بغیر جنگ ختم نہیں ہوگی، انصاراللہ کا اعلان

بدھ 19 مارچ 2025 23:11

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2025ء)امریکا نے رات گئے یمنی شہر سعدہ (Saada) پر حملہ کردیا، حملے میں سعدہ گورنریٹ کو نشانہ بنایا گیا، حملوں کے بعد جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

حوثیوں کی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے رہنما کا کہنا ہے کہ امریکا نے یمن کے 10 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔حوثی رہنما نے کہا کہ یو اے ای اور سعودی عرب جنگ میں غیر جانبدار رہیں، غزہ کا محاصرہ ختم ہوئے بغیر جنگ ختم نہیں ہوگی۔