چینی کی قیمت میں 25 سے 30 روپے اضافہ واپس لیا جائے ، مظفرحسین منہاس

جمعرات 20 مارچ 2025 17:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)چینی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں لیوی ٹیکس میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے حکومتی کے ظالمانہ فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار آزادکشمیر پنشنرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات مظفر حسین منہاس نے یہاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت میں 25 سے 30 روپے اضافہ واپس لیا جائے ، نائب وزیراعظم نے شوکت مافیا کو فائدہ دینے کیلئے پہلے چینی فروخت کی اور بعد میں معاہدے پر عمل نہ کرتے ہوئے چینی کی قیمت میں اضافہ شوگر مافیانے از خود رمضان شریف میں کرتے ہوئے حکومت سے 104 روپے پر ٹھپہ لگوایا ، انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم کی لیواور ٹیکس میں اضافہ بھی ظالمانہ اقدام ہے اُسے واپس لیا جائے اور پیٹرولیم کی اشیاء کو اصلی قیمت پر عوام کو دیا جائے۔