محکمہ زراعت سیالکوٹ کی گندم کی بہتر نگہداشت بارے سفارشات جاری

جمعرات 20 مارچ 2025 17:45

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نے گندم کی بہتر نگہداشت بارے سفارشات جاری کردیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے کہا ہے کہ گندم کے کاشتکار آخری آبپاشی فصل کی حالت، موسم اور پانی کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 25 مارچ تک مکمل کر لیں تاہم فصل ہری بھری ہونے کی صورت میں پچھیتی کاشتہ گندم کو اس کے بعد بھی پانی لگایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی فصل پر سست تیلے کے حملے کی صورت میں زرعی زہریں ہرگز استعمال نہ کریں اور صرف ٹھنڈے پانی کا سپرے کریں۔کانگیاری سے متاثرہ پودوں کو نکالنے کے لئے فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور اس بیماری سے متاثرہ پودوں کو نکال کر زمین میں دبا دیں۔کانگیاری سے متاثرہ کھیتوں میں پانی کا وقفہ بڑھا دیں۔کاشتکار گندم کی فصل کی برداشت و سنبھال کے لئے ضروری انتظامات قبل از وقت مکمل کر لیں۔

متعلقہ عنوان :