سردار یعقوب ناصر کا حافظ حسین احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 20 مارچ 2025 21:15

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے ممتاز عالم دین حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ حافظ حسین احمد کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے وہ نہ صرف ایک جید عالمِ دین اور سیاستدان تھے بلکہ اپنی حق گوئی اور اصول پسندی کے باعث ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔آمین