
پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز، طلبہ کو 13جنریشن کور آئی سیون لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے
دیگر صوبوں کے 5ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے، پنجاب کے بعد سب سے زیادہ 3136 لیپ ٹاپ خیبرپختونخوا اور 938 بلوچستان کے طلبہ کو لیپ ٹاپ ملیں گے
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 30 اپریل 2025
19:39

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور کی تاریخی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں لیپ ٹاپ تقسیم کا آغاز کیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف صدارتی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے تقریب میں آمد پر ہاتھ ہلا کر طلبہ کے خیرمقدمی نعروں کا جواب دیا۔ ہونہار سکالر شپ فیز ٹو کے تحت دو سے پانچ سال اور تیسرے سے آٹھویں سمیسٹر کے طلبہ کے لئے 20 ہزار سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ لاہور ڈویژن کے 27 سرکاری کالجز، 6 میڈیکل کالجزاور یونیورسٹیوں کے 3121 طلبہ کے لئے 12کروڑ روپے سے زائد کے سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لاہور ڈویژن کے 14ہزار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ 13سرکاری یونیورسٹیاں، 6 میڈیکل کالجز اور27 اعلیٰ تعلیمی اداروں کو لیپ ٹاپ دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر خصوصی تقریب میں طلبہ کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ کوئین میری کالج کی طالبات کے دستے نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو خصوصی گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے گارڈ آف آنر پیش کرنے والی طالبات کو پیار کیا۔ تقریب میں ہائر ایجوکیشن کی طرف سیلیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پرخصوصی ڈاکو مینٹری پیش کی گئی۔ تقریب میں طلبہ نے ”سوہنی دھرتی“اور دیگر نغمے پیش کئے۔ ” سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد “ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خود ملی نغمہ گایا اور حاضرین بھی شامل ہوگئے۔ سوہنی دھرتی کے ملی نغمے سے تقریب کا ماحول پر اثر ہوگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جب پاکستان کے نوجوان کہہ رہے ہیں ” قدم قدم آباد رہے“ تو ان شاء اللہ یہ دھرتی تا ابد آباد رہے گی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی گفتگو پرطلبہ کا بے مثال جوشِ و خروش دیدنی تھا۔ یو ای ٹی لاہور کی طالبات ہانیہ اور رابعہ نے لپپ ٹاپ سکیم اور ہونہار سکالر شپ پر وزیراعلی مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ اور ہونہار سکالر شپ چیک اور لیپ ٹاپ خود اپنے ہاتھ سے دیئے۔ یو ای ٹی کی طالبات نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو محترمہ کلثوم نواز کے پورٹریٹ پیش کئے۔ تقریب ختم ہونے پر وزیر اعلی مریم نواز شریف طلبہ میں گھل مل گئیں اورسلیفیاں بنوائیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے طلبہ سے ملکر '' پاکستان زندہ باد '' کا فلک شگاف نعرہ لگایا۔
مزید اہم خبریں
-
لبنان: جنگ زدہ لوگوں کو بڑے پیمانے پر فوری مدد درکار، یو این
-
شام میں متشدد کارروائیاں اور اسرائیلی حملے ناقابل قبول، جیئر پیڈرسن
-
لیبیا میں سیاسی عمل کے لیے نقصان دہ اقدامات سے اجتناب پر اصرار
-
بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب
-
وزیر اعظم نے بھارت کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویشناک قرار دے دیا
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سیکریٹری جنرل ایگزیکٹو کونسل دبئی سے ملاقات،
-
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا موجودہ سکیورٹی صورتحال میں بڑا فیصلہ
-
وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
-
آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں
-
امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں ہلاکتیں واقع ہونے کا خدشہ، ٹام فلیچر
-
افغانستان کی 75 فیصد آبادی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم، یو این ڈی پی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.