ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد

جمعرات 20 مارچ 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ا بھی اجلاس منعقد ہوا ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لطیف اللہ غرشین، ڈی او فیمیل میمونہ فہیم، ڈی ڈی او فیمیل فرزانہ ارباب، ڈی ڈی او نقیب اللہ کاکڑ،جی ٹی اے کے صدر محمد نوع دمڑ، جی ٹی اے آئنی کے صدر امیر محمد طوفان یونیسف کے نمائندے معین خان پانیزئی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام ڈی ڈی اوز نے رپورٹ پیش کیں اور رپورٹ میں کہا کہ ضلع زیارت کے تمام اسکولوں میں مفت درسی کتب کی فراہمی ہوچکی ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے مکمل تعلیم کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام کلسٹر داخلہ مہم کو مزید تیز کریں اور گھر گھر جاکر مہم کو کامیاب بنائیں اجلاس میں تمام ڈی ڈی اوز کو ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ وہ تمام اسکولوں کا وزٹ اور ان کی مانیٹرنگ کریں غیر حاضر اساتذہ کی نشاندہی کریں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی نے کہا کہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے تعلیم یافتہ اقوام دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں معیاری تعلیم کوفروغ دیکر ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔