اوکاڑا، ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں خاتون موقع پر جاں بحق، بچے سمیت تین افراد شدید زخمی

جمعہ 21 مارچ 2025 23:18

اوکاڑا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2025ء) ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ بچے سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ چورستہ میاں خاں کے قریب تیز رفتار دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سے نیچے گری ہوئی خاتون 23سالہ ماریہ بی بی زوجہ عظمت کے اوپر سے ٹریکٹر ٹرالی گزر گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرجاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا 7سالہ بیٹا محمد ایان شدید زخمی ہو گیا۔

دوسرے واقعہ میں نواحی قصبہ چوک شہیداں حویلی لکھا میں فیض ولد عارف علی اور قاسم ولد اقبال نے پکوڑے سموسے کی ریڑھی لگائی ہوئی تھی کہ اچانک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر ریڑھی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گرم تیل گرنے کی وجہ سے فیض اور قاسم شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122ٹیم نے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔