کٹھوعہ،بھارتی فورسز نے تین نوجوان گرفتار کر لیے

ہفتہ 22 مارچ 2025 14:18

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کٹھوعہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں محمد سلیم، فاروق احمد، ہپی چودھری کوکٹھوعہ کے علاقے لوہائی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ۔ گرفتاری کے بعد ان کے خلاف ”پی ایس اے“ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔گرفتار نوجوانون کو ادھمپور اور جموں کی جیلوں میں منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :