ٹینس سٹار میکائل علی بیگ جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ ITF J-30 کولمبو کے فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 22 مارچ 2025 16:19

ٹینس سٹار میکائل علی بیگ جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ ITF J-30 کولمبو کے فائنل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)پاکستان کے ابھرتے ہوئے ٹینس سٹار میکائل علی بیگ نے ITF جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ J-30 کولمبو سری لنکا کے سنگا پور کے لیوک کوہ کو 7-6 (7-3)، 7-5 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے نمبر 1 سیڈ اور عالمی نمبر 4-42 رینکنگ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ میکائیل جو پاکستان کی جونیئر ڈیوس کپ ٹیم کے اہم رکن تھے جس نے گزشتہ ہفتے ملائیشیا کے شہر کچنگ میں پری کوالیفائنگ ایونٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے میکائیل کو ان کی شاندار جیت پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے پاکستان کے جونیئر کھلاڑیوں کی نمایاں پیشرفت کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کی بین الاقوامی کارکردگی پاکستان میں ٹینس کے امید افزا مستقبل کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان ٹینس کے لیے تازہ ہوا کا سانس ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہمارے جونیئر کھلاڑی قوم کا سر فخر سے بلند کرتے رہیں گے۔اعصام نے میکائیل کو فائنل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پی ٹی ایف کے سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل نے بھی میکائیل کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور فائنل میں ان کی کامیابی کی خواہش کی۔

متعلقہ عنوان :