رمضان میں 85 ویں یومِ پاکستان پریڈ (کل) ہوگی‘ انتظامات شروع

فلائی پاسٹ کی ریہرسل ، اسلام آباد کی فضاؤں میں ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر، میراج اور دوسرے جنگی طیارے بھی شریک

ہفتہ 22 مارچ 2025 16:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)رمضان المبارک میں 85 ویں یوم پاکستان پریڈ کے انتظامات کا آغاز ہوگیا، پریڈ 23 مارچ کو ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان کے حوالے سے پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی فلائی پاسٹ کی ریہرسل ہوئی، اسلام آباد کی فضاؤں میں اس ریہرسل میں ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے حصہ لیا، میراج اور دوسرے جنگی طیارے بھی شریک ہوئے۔یوم پاکستان پر فلائی پاسٹ کی قیادت پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کریں گے۔پریڈ میں غیر ملکی سفیر، اعلیٰ سول و فوجی حکام شرکت کریں گے۔