مراد راس کی فارن فنڈنگ کیس میں طلبی کے خلاف سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 22 مارچ 2025 16:59

مراد راس کی فارن فنڈنگ کیس میں طلبی کے خلاف سماعت کیلئے مقرر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)سابق صوبائی وزیر مراد راس کی فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کے خلاف درخواست 26 مارچ کو سماعت کیلئے مقررکردی گئی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا ء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ مراد راس کی درخواست پر سماعت کرے گا ۔

(جاری ہے)

درخواست میں وفاقی حکومت ، ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔مراد راس نے ایف آئی اے کے طلبی کے نوٹس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ طلبی کا نوٹس اور انکوائری کو اقدام کالعدم قرار دے، مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تادیبی کارروائی سے روکے۔