سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کا تونسہ شریف میں مختلف مراکز صحت کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ہفتہ 22 مارچ 2025 17:26

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2025ء) سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نادیہ ثاقب نے تونسہ شریف میں مختلف مراکز صحت کا ہنگامی دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فرائض میں غفلت برتنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹیو سروسز(ڈی ایچ او پی ایس) ڈی جی خان، ڈی ڈی ایچ او تونسہ شریف اور ایم اس ٹی ایچ کیو تونسہ کو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت تونسہ شریف میں اسکریننگ اور ٹریٹمنٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا،ڈیرہ غازی خان میں بڑے پیمانے پر گھر گھر سکریننگ کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایڈز ٹریٹمنٹ سینٹر کے قیام سے مریضوں کو ڈیرہ غازی خان جانے کی بجائے تونسہ شریف میں ہی علاج معالجے کی سہولیات میسر ہوں گی،عطائیت کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا اور اس کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔ سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نے کہا کہ سی ای او ڈیرہ غازی خان کی ماتحت عطائیت کے خاتمے کے لیے تین ٹیمیں بنائی جائیں گی جو روزانہ کی بنیاد پر پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کو رپورٹ پیش کریں گی۔انہوں نے ٹی ایچ کیو تونسہ میں نئے آلات استعمال نہ کیے جانے پر اظہار برہمی بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :