دبئی کے ملک بدری کے قانون کو مزید سخت کردیا گیا

دبئی حکومت نے سفری پابندیوں کے نفاذ کو مزید موثر بنانے کیلئے نیا فریم ورک متعارف کرا دیا

ہفتہ 22 مارچ 2025 21:50

دبئی کے ملک بدری کے قانون کو مزید سخت کردیا گیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)دبئی حکام نے سفری پابندیوں ،بالخصوص ڈی پورٹ کرنے سے متعلق قوانین میں نمایاں تبدیلی کردی۔عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے ملک بدری کے قانون کو مزید سخت کردیا گیا ہے جس میں ایسی چالاکیوں اور بہانوں کا تدارک کیا گیا ہے جنہیں بیدخلی سے بچنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

دبئی سے بیدخل کیے جانے والے جانے والے باشندے ڈی پوڑٹ کے قانون میں موجود ایک نرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مالی واجبات جیسے فرضی قرضوں کا بہانہ بنا کر بیدخلی سے بچنے کا جواز پیش کرتے تھے جس پر دبئی حکومت نے اس نرمی کو ختم کرکے نیا قانون متعارف کرایا ہے جو ایسے تمام جوازوں کو ہمیشہ کیلئے بند کردے گا۔

علاوہ ازیں اس مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے دبئی نے ایک خصوصی عدالتی کمیٹی قائم کی ہے جو ان معاملات کا جائزہ لے گی اور قانونی نظام کی مضبوطی کو یقینی بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :