فون توڑنے کے بعد رضوان نے نسیم شاہ کو اپنا موبائل دیدیا، ویڈیو وائرل

گزشتہ روز وکٹ کیپر بیٹر نے اپنے شاٹ سے ڈک آؤٹ میں بیٹھے فاسٹ بولر کا فون توڑ دیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 23 مارچ 2025 12:30

فون توڑنے کے بعد رضوان نے نسیم شاہ کو اپنا موبائل دیدیا، ویڈیو وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 مارچ 2025ء ) قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا فون توڑنے کے بعد اپنا موبائل دیکر انہیں خوش کردیا۔ 
گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ کیویز کیخلاف وائٹ بال سیریز کے پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان نے ایک شارٹ کھیلا جو براہ راست اس جگہ جا لگا جہاں کھلاڑی اور ان کے معاونین اپنی کِٹ اور دیگر سامان کیساتھ موجود تھے۔

(جاری ہے)

 
بدقسمتی سے، محمد رضوان کا شارٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بیگ پر جاکر لگا جس کے باعث ان کا موبائل فون ٹوٹ گیا، بولر نے فوری طور پر اپنے موبائل کی طرف دیکھا اور کپتان کے شارٹ پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا ، نیوزی لینڈ روانگی کے موقع پر نسیم شاہ سے ایک شخص نے پوچھا "کیا آپ کا فون ٹوٹ گیا تھا؟" جس پر فاسٹ بولر نے رضوان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے میرا فون توڑ دیا، جس کے بعد کپتان نے فوراً اپنا موبائل فون نسیم کو دیدیا' جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔