آنگن واڑی ورکروں کا سرینگر میں قابض حکام کے احتجاج

اتوار 23 مارچ 2025 13:15

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں آنگن واڑی کارکنوں نے اپنے ماہانہ اعزازیہ میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے سرینگر میںاحتجاجی مظاہرہ کیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آنگن واڑی سے منسلک چائلڈ کیئر سنٹرکی کارکنان سرینگر کے علاقے کوٹھی باغ کے پارک میں جمع ہوئیں اورقابض انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے ۔

انہوں اپنے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے حکام کی بے عملی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بار بار کی اپیلوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کسی بھی رکن اسمبلی نے اسمبلی میں ان کا مسئلہ نہیں اٹھایا۔احتجاج کرنے والے کارکنوں میں سے ایک نے کہا کہ ہم نے اپنے آپ کو کمیونٹی کی خدمت کے لیے وقف کررکھا ہے، پھر بھی ہمیں ایک معمولی اعزازیہ ملتا ہے، جو ہمارے اہلخانہ کو پالنے کے لیے ناکافی ہے۔کارکنان نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو وہ روزانہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ سڑکوں پر آئیں گی۔