بیرون ممالک میں قائم ویئر ہائوسز مصنوعات کی برآمد اور لاجسٹکس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، شاہد عمران

اتوار 23 مارچ 2025 14:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) چیئرمین وفاق ہائے صنعت و تجارت کی ذیلی کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ عالمی تجارت، سپلائی چین سے مسابقت، ریجنل ڈسٹری بیوشن، سرحد پار لاجسٹکس، انوینٹری اور رسک مینجمنٹ کیلئے بیرون ممالک میں ویئرہاسز کا قیام انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ملتان سے ضیا الرحمان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے صنعتکاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویئر ہائوسز عالمی تجارت اور لاجسٹکس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک میں واقع گودام کمپنیوں کو اپنی مصنوعات علاقائی ممالک میں سپلائی کرنے کے قابل بناتے ہیں، صارفین کے قریب گودام قائم کر کے نقل و حمل کے اخراجات کو کم کیا جا سکتا ہے، آرڈر کی تکمیل وقت پر ہو سکتی ہے اور مقامی مارکیٹوں میں اپنی رسائی اور مسابقت کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :