سعودی عرب میں گاڑی کے ٹائر چوری کرنے والا گروہ گرفتار

اتوار 23 مارچ 2025 15:35

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی پولیس نے کھڑی گاڑیوں کے ٹائر چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ریاض پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار شدگان میں دو شہری اور تین یمنی ہیں جن میں سے دو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد گاڑیوں کے ٹائر چوری کرکے استعمال شدہ اشیا کی مارکیٹ میں فروخت کردیا کرتے تھے۔