
غزہ: امداد کی ترسیل پر اسرائیلی پابندی اجتماعی سزا کے مترادف، لازارینی
یو این
اتوار 23 مارچ 2025
22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 مارچ 2025ء) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے راستے بند کرنے کے اسرائیلی اقدام کو فلسطینیوں کے لیے اجتماعی سزا قرار دیا ہے۔
ادارے کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ میں امداد کی ترسیل روکے جانے سے علاقے میں بھوک کا شدید بحران جنم لے سکتا ہے۔
حالیہ دنوں خوراک، ادویات، پانی اور ایندھن کی فراہمی بند کا عرصہ جنگ کے پہلے مرحلے میں غزہ کے محاصرے سے بھی زیادہ طویل ہو گیا ہے۔
غزہ کے لوگوں کی بقا کا انحصار اسرائیل کے راستے امداد اور تجارتی سامان کی آمد پر ہے۔
(جاری ہے)
محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ
غزہ میں 18 جنوری سے شروع ہونے والی جنگ بندی 42 روز برقرار رہی۔ اس دوران حماس اور دیگر مسلح فلسطینی گروہوں ںے متعدد یرغمالیوں کو رہا کیا جبکہ اسرائیلی قید خانوں سے سیکڑوں فلسطینیوں کی رہائی بھی عمل میں آئی۔
تاہم چند روز سے اسرائیل نے غزہ پر ایک مرتبہ پھر فضائی اور زمینی حملے شروع کر رکھے ہیں جن میں بچوں اور خواتین سمیت سیکڑوں شہریوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔غزہ میں 'انروا' کی قائمقام ڈائریکٹر سیم روز خبردار کر چکی ہیں کہ اگر جنگ بندی بحال نہ ہوئی تو علاقے میں بڑے پیمانے پر زندگیوں، تنصیبات اور املاک کا نقصان ہو گا، متعدی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا اور غزہ کی 20 لاکھ سے زیادہ آبادی کو جسمانی و ذہنی نقصان پہنچے گا جس میں 10 لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔
فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ امداد کی فراہمی پر پابندی سے بچے، خواتین اور معمر افراد بری طرح متاثر ہوں گے۔ اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم کرے، حماس باقیماندہ یرغمالیوں کو بلاتاخیر رہا کرے اور علاقے میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی بلاروک و ٹوک فراہمی یقینی بنائی جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.