سیالکوٹ،محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو بھنڈی کی کاشت فوری کرنے کی ہدایت

پیر 24 مارچ 2025 10:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نےکاشتکاروں کو بھنڈی کی کاشت فوری کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ بھنڈی موسم گرماکی ایک نقدآور اور انتہائی مقبول ترین سبزی ہے جسے نہ صرف قدرتی لحاظ سے بہت اہمیت حاصل ہے بلکہ اس کی کاشت سے کاشتکار بھی مناسب مالی منافع حاصل کرسکتے ہیں۔زراعت آفیسر مرکزصدر حمیرا یونس نے''اے پی پی'' کو بتایا کہ بھنڈی کی فصل مارچ کے آخرتک کاشت کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

سبزپری بھنڈی کی مشہور اور سفارش کردہ قسم ہے جس کی کاشت سے بہترپیداوارکاحصول ممکن ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھنڈی کی کاشت کے لئے گرم مرطوب آب وہوا کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ کہرکے اثرکوبرداشت نہیں کرتی اس لئے اگرمطلع ابرآلود یادرجہ حرارت20ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہوجائے تو بھنڈی کا اگاؤبری طرح متاثرہوتاہے۔انہوں نے بتایا کہ اگربیج کی10سے12کلوگرام تک کی مقدار فی ایکڑ کاشت کی جائے تو بھنڈی کی بمپرکراپ حاصل ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :