ٹرمپ کے قریبی سینیٹر کی بیجنگ میں چینی عہدیدار سے ملاقات

چینی نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ سے صحافیوں کے سامنے گرم جوشی سے تبادلہ خیال کیا

پیر 24 مارچ 2025 12:14

ٹرمپ کے قریبی سینیٹر کی بیجنگ میں چینی عہدیدار سے ملاقات
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کٹر حامی، امریکی سینیٹر سٹیو ڈینس نے چینی نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ سے صحافیوں کے سامنے گرم جوشی سے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی محصولات اور فینٹینیل کی غیر قانونی تجارت سے نمٹنے کے حوالے سے تنا ئوبڑھ رہا ہے۔چین کے نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ نے کہا کہ جنوری میں ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بیجنگ کا دورہ کرنے والے کانگریس کے پہلے رکن سٹیو ڈینس چینی وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقات کریں گے اور ملک کے سیکنڈ ان کمانڈ انہیں چین کی پالیسیوں کا تعارف کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :