نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، دفاعی چیمپئین کراچی اورلاہورایونٹ سے باہر ہوگئیں، ایبٹ آباد اور ملتان سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

پیر 24 مارچ 2025 14:10

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، دفاعی چیمپئین کراچی اورلاہورایونٹ سے باہر ہوگئیں، ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء):نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، دفاعی چیمپئن کراچی اور لاہور ایونٹ سے باہر ہوگئیں،ایبٹ آباد اور ملتان نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئین کراچی اور لاہور ایونٹ سے باہر ہوگئیں،ایبٹ آباد اور ملتان نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے پہلے کوارٹرفائنل میں ایبٹ آباد نے لاہور وائٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔دوسرے کوارٹرفائنل میں ملتان نے دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس کو 7 رنز سے ہرادیا۔پہلے کوارٹرفائنل میں ایبٹ آباد نے ٹاس جیت کر لاہور وائٹس کو بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 130 رنز بنائے۔محمد اخلاق 59 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

(جاری ہے)

خالد عثمان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ایبٹ آباد نے 18 ویں اوور میں4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ کامران غلام نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سی58 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔دوسرے کوارٹرفائنل میں ملتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 155 رنز بنائے۔ذیشان اشرف نی9 چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سی60 رنز اسکور کیے۔

سعود شکیل اور ہارون ارشد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں کراچی وائٹس8 وکٹوں پر 148 رنز بناسکی۔ ہارون ارشد42 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔کپتان سعود شکیل صفر اور شان مسعود 3 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ محمد اسمعیل نی34 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔فیصل اکرم نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ذیشان اشرف پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔مزید دو کوارٹرفائنل آج پیر کو کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :