پسرور،پولٹری فارمرز کو مرغیوں کو بیماریوں سے بچانے کے لئے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت

پیر 24 مارچ 2025 15:08

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پسرور نے پولٹری فارمرزکو بدلتے موسم میں مرغیوں کو بیماریوں سے بچانے کے لئے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شیڈزکی اچھی طرح صفائی سمیت اچھی قسم کے سپرے یا جراثیم کش ادویات کا استعمال بھی ممکن بنایا جائے تاکہ عوام کو صحت مند مرغیوں کے گوشت کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک فارمرز خصوصا مرغی پال حضرات شیڈ کا درجہ حرارت 75سے80فارن ہائٹ تک برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پرندہ مر جائے تو اسے گہرا گڑھا کھود کر زمین میں دبا دینا چاہیے اور فارم کے ارد گرد چونا بھی چھڑک دیا جائے تاکہ جراثیم پیدا ہونے کا خطرہ کم سے کم ہو ۔انہوں نے شیڈول کے مطابق پرندوں کی ویکسی نیشن کروا نے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :