خلیل الرحمن قمرہنی ٹریپ کیس،نامزد 12 ملزمان کیخلاف سماعت ملتوی

پیر 24 مارچ 2025 15:08

خلیل الرحمن قمرہنی ٹریپ  کیس،نامزد 12 ملزمان کیخلاف  سماعت ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) لاہور انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے معروف ڈرامہ نگار و اداکارخلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے الزام میں درج مقدمے میں نامزد مرکزی ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12ملزمان کے خلاف کیس کی مزید سماعت (کل) بروز منگل تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔ سوموار کو سماعت پر ملزمان کوجیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ مدعی مقدمہ خلیل الرحمن قمر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ملزمان کے وکلا نے مدعی مقدمہ پر الگ الگ جر ح مکمل کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر عمران کے بیان پر جرح کے وکلا کو آج بروز منگل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔