عید الفطرآمد ، سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹریکٹرز کو نئے کنٹینرز اور ڈرم نصب کرنے کے احکامات جاری

پیر 24 مارچ 2025 15:12

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسرملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے عید الفطر کے حوالے سے کنٹریکٹرز کو نئے کنٹینرز اور ڈرم نصب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملتان شہر کے دورے کے دوران کہا کہ ضلع بھر میں مساجد اور عبادت گاہوں سمیت بازاروں میں خصوصی کلیننگ مہم شروع کردی گئی ہے۔اس موقع پر انہوں نے وحدت کالونی،الطاف ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں کی انسپکشن اور ملازمین کی حاضری چیک کی۔انہوں نے کہا کہ وحدت کالونی سمیت گنجان آباد علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے۔شہریوں نے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی بارے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :