فیصل آباد چیمبراور سپیریئر کالج کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،مقامی کیمپسزسالانہ پیکج میں 50 فیصد رعایت دیں گے

پیر 24 مارچ 2025 16:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور سپیریئر کالج کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت سپیریئر کالج کے فیصل آباد میں تین مقامی کیمپسز چیمبر کے ممبران اور سٹاف کے بچوں کو سالانہ پیکج میں پچاس فیصد رعایت دیں گے۔

(جاری ہے)

سپیرئیر کالج کے جو کیمپس یہ رعایت دیں گے ان میں جڑانوالہ روڈ، سٹی کیمپس کو توالی روڈ اور شاہین کیمپس سرگودھا روڈفیصل آباد شامل ہیں تاہم اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کےلئے ممبران کو فیصل آباد چیمبر کے ذریعہ درخواست دینی ہو گی۔مذکورہ مفاہمتی یادداشت پر فیصل آبا د چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ جبکہ متعلقہ کیمپسز کے منیجنگ ڈائریکٹرز نے دستخط کئے۔

متعلقہ عنوان :