
خانقاہی نظام کا مقصد للہ اور اس کے رسولﷺ کی محبت کو فروغ دینا ہے،سید مصطفی کمال
صوفیائے کرام کی خانقاہیں ہمیشہ سے للہ کے بندوں کی داد رسی، تربیت، تعلیم اور ذکر و فکر کا وہ مرکز رہی ہیں،وفاقی وزیر صحت
پیر 24 مارچ 2025 17:29

(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہاکہ خانقاہوں نے صوفی ازم کو پوری مسلم دنیا میں پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے برصغیرمیں خانقاہیں علم، روحانیت اور فنون کے مراکز کے طور پر مشہور رہی ہیں اور آج بھی، کئی خانقاہیں صوفی روایات اور عملی تصوف کے مراکز کے طور پر موجود ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طہ سلیم نے کہاکہ اولیا اللہ کی تعلیمات ہی ہمارے مسائل کا حل ہیں ۔عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر طریقت سید شاہ محمد اسد اللہ جنیدی نے کہا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کاعلمی مقام و مرتبہ، ان کی قرآن فہمی، حقیقت شناسی اور فقہی صلاحیت تمام اولین و آخرین میں ممتاز و منفرد تھی۔ قدرت نے انہیں عقل و خرد کی اس قدر ارفع و اعلی صلاحیتوں سے نوازا تھا کہ جو مسائل دوسرے حضرات کے نزدیک پیچیدہ سمجھے جاتے تھے، انہی مسائل کو وہ آسانی سے حل کردیتے تھے۔عرس مبارک کے آخری سیشن میں مختلف شعبہ جات میں Phd کرنے والے اسکالرز کی خدمت میں شاہ جنید قادری ایوارڈ پیش کئے گئے ۔ ہمدرد یونیورسٹی کے ڈاکٹر انجینئر رضوان اقبال کو سائبر سیکیورٹی میں، ڈاکٹر طیب احمد شیخ کر Handling methods in Evolutionary Algorithm میں، ڈاکٹر محمد احمد سکندر کو ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ میں، وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ اسلامک لرننگ سے ڈاکٹر انور اقبال صدیقی کو قطب مدینہ ضیا الدین مدنی، ڈاکٹر احمد حسن مجددی کو علامہ سید سعادت علی قادری، ڈاکٹر محمد نعمان کریم کو اسلامی بینکاری میں سیونگ اکاؤنٹ شریعت کی روشنی میں، ڈاکٹر حافظ علی رضا عابدی کو اسلام کا تصور اعتدال، جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک لرننگ و سیاسیات سے ڈاکٹر محمد خالد خان لودھی، ڈاکٹر محمد نبیل الحق شیخ، ڈاکٹر حکیم محمد ذہیب سمول، ڈاکٹر مفتی ابرار احمد، ڈاکٹر محمد طارق خان، ڈاکٹر انوار الحق، ڈاکٹر مفتی محمد عدنان کو احکام تجارت میں تخفیف اسباب ستہ کی روشنی میں، بیروت سے ڈاکٹر سید مظہر اقبال شامی کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر شاہ جنید قادری ایوارڈ پیش کئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
-
علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی،بیرسٹرعقیل ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.