راجہ بشارت اور عالیہ حمزہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کی سماعت 10 اپریل تک ملتوی

پیر 24 مارچ 2025 22:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2025ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث تحریک انصاف کے رہنماؤں راجہ بشارت اور عالیہ حمزہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کی سماعت 10 اپریل تک ملتوی کردی گئی تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت کے خلاف تھانہ نصیر آباد، صدر اور حضرو میں جبکہ عالیہ حمزہ کے خلاف وارث خان، نیو ٹاون اور سول لائنز میں مقدمات درج ہیں جس پر دونوں ملزمان نے عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں گزشتہ روز سماعت کے موقع پر عالیہ حمزہ کی جانب سے فیصل ملک جبکہ راجہ بشارت کی جانب سے عرفان نیازی ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے لیکن عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہ ہوسکی اور سماعت 10 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔