وزیراعلی مریم نواز کا جناح ہسپتال کا دورہ، ایمرجنسی وارڈ میں میڈیسن نہ ملنے پر اظہار ناراضگی

ایم ایس معطل اور پرنسپل کو عہدہ چھوڑنے معطل کردیا، وزیراعلی کی مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت، نسخے اور میڈیسن چیک کیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 مارچ 2025 19:15

وزیراعلی مریم نواز کا جناح ہسپتال کا دورہ، ایمرجنسی وارڈ میں میڈیسن ..
لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 مارچ 2025ء ) وزیراعلی مریم نواز شریف نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا۔ بد انتظامی پر ایم ایس کو معطل کر نے کا حکم اور پرنسپل کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اچانک جناح ہسپتال پہنچنے پر شکایات کے انبار لگ گئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا۔

میڈیسن سٹور میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھنے پر وزیراعلی مریم نواز شریف نے برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے جناح ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایمرجنسی میں مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے مریضوں کو ملنے والے نسخے اور میڈیسن چیک کیں۔

(جاری ہے)

بزرگ مریضہ نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے خاتون مریضہ کو گلے لگا کر تسلی دی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے میڈیسن اور طبی ٹیسٹ کے بارے میں دریافت کیا۔جناح ہسپتال میں مریضوں نے ایمرجنسی میں ادویات نہ ملنے اور دیگر شکایات بھی کی ۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے صفائی اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایمرجنسی وارڈ میں میڈیسن نہ ملنے پر ناراضگی اظہار کیا۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سرکاری ہسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دے دیا اور فری میڈیسن کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں میو ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہرسرکاری ہسپتال میں میڈیسن لسٹ آویزاں کرنے کا حکم دیا اور میڈیسن لسٹ کے لئے الیکٹرانک بورڈ نصب کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولت کے لئے مریم نواز شکایات کاؤنٹر فعال، نمایاں کرنے اوراوپن ویٹنگ ایریا میں مسٹ فین مہیا کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر مریضوں کو کال کرکے فیڈ بیک بھی لیا جائے گا۔

انہوں نے ویٹنگ روم میں کرسیاں اور بینچ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں کا وزٹ کرنے اور چیک لسٹ رپورٹ تیار کرنے کا حکم بھی دیا۔ ہسپتالوں کی حقیقی صورتحال جاننے کے لئے ایک سے زائد ادارے چیک لسٹ تیار کریں گے۔ چیک لسٹ میں ڈاکٹر، سٹاف کی حاضری، فری ادویات، لیب ٹیسٹ، بائیو میڈیکل ایکیوپمنٹ شامل ہونگے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہسپتالوں میں آپریشن اور ٹیسٹوں کے لئے ویٹنگ لسٹ کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ پارکنگ، کیفے ٹیریا اور وہیل چیئر کی دستیابی کی صورتحال بھی روزانہ چیک ہوگی۔ اجلاس میں ہسپتالوں میں انفکشن کا سبب بننے والے بوسیدہ پردے ہٹا کر بلائینڈر لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ سرکاری ہسپتالوں کی لیب کی کوالٹی آڈٹ پر اتفاق کیا گیا جس کے لئے ہیلتھ کئیر کمیشن کو ٹاسک دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے میڈیکل سٹی پراجیکٹ کا پلان بھی طلب کر لیا ہے۔