مظفرآباد ، عوامی شکایات پر5 قصابوں کو گرفتارکرلیا گیا

منگل 25 مارچ 2025 14:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء) عوامی شکایات کے پیش نظر،حسب ہدایت ڈپٹی کمشنر مظفرآباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفرآ باد (چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی)عمران عباس نقوی اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد نے پولیس تھانہ سٹی کو ہمراہ رکھتے ہوئے مٹن مارکیٹ کا دورہ کیا، بر موقع گراں فروشی کے مرتکب 05 قصابوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا جا کر ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔

(جاری ہے)

مزید برآں دیگر ایک کارروائی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مظفرآباد نے گھڑی پن چوک میں مرغ شاپس کی پڑتال کی اور موقع پر صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام نہ ہونے اور طے شدہ ایس او پیز کے مغائر دو سے زائد مرغ زبح کر کے فروخت کیلئے رکھنے والے دکانداروں/مرغ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 مرغ فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔اور بعد ازاں جرمانہ عائد کرتے ہوئے رہائی عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :