سی ڈی این ایس کو جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اسلامی مالیات کے ذریعے 22 ارب روپے کی بچتیں حاصل

منگل 25 مارچ 2025 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) سنٹرل ڈائریکٹو ریٹ آف نیشنل سیونگز نے جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اسلامی مالیات کے ذریعے 22 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ کے ایک اہلکار نے اے پی پی کو بتایاکہ یکم جولائی سے 24 مارچ تک کی مدت میں ڈائریکٹوریٹ نے اسلامی مالیات کے ذریعے 22 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی ہیں۔

(جاری ہے)

جاری مالی سال کے دوران اسلامی مالیات کے تحت مجموعی طورپر 40 ارب روپے کی بچتیں حاصل کرنےکا ہدف مقرر کیاگیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ نے اسلامی مالیاتی نظام کو فروغ دینے کے لئے اسلامی بانڈ جاری کئے ہیں جس سے ملک میں اسلامی مالیات کو فروغ ملے گا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران سی ڈی این ایس نے اسلامی مالیات کے ذریعے 75 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں۔