وزیراعظم و وزیرااطلاعات آزاد کشمیر کا آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

منگل 25 مارچ 2025 17:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جمو ں وکشمیر چوہدری انوارالحق اوروزیراطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر دے اور اگلی تمام منازل آسان فرمائے۔آمین