مقبوضہ کشمیر، کانگریس ایم ایل اے کی غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت

منگل 25 مارچ 2025 17:36

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کانگریس کے ایک رکن اسمبلی نے جموں میں اسمبلی کمپلیکس کے باہرغزہ میں صیہونی فورسز کے ہاتھوں بڑی تعداد میں مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے سے قبل حلقہ وگورہ کریری سے تعلق رکھنے والے ایم ایل اے عرفان حفیظ لون نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا ، انہوںنے ایک پلے کارڈ اٹھارکھا تھا جس پر درج تھا ’’فلسطین میں بے گناہوں کا قتل انسانیت کا قتل ہے‘‘۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان حفیظ لون نے کہا کہ فلسطین میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرنا چاہیے جن کا بے دریغ قتل عام کیاجارہاہے ۔