کماد کی صحتمند پرورش کیلئے 31 مارچ تک گوڈی و نلائی کو ضروری قرار دیدیاگیا

منگل 25 مارچ 2025 17:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) محکمہ زراعت نے کماد کی صحت مند پرورش کیلئے گوڈی و نلائی کو ضروری قرار دیاہے اورکہاہے کہ کاشتکار 31مارچ تک کماد کی گوڈی و نلائی ضرور کریں کیونکہ اس سے جہاں کماد کی پرورش صحت مند ہوتی ہے وہیں جڑی بوٹیاں تلف ہونے سے زمین نرم ہونے کے باعث فصل کی جڑیں خوب پھلتی پھولتی اور پھیلتی ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت کے مطابق کاشتکاروں کوپہلی گوڈی اگاؤ مکمل ہونے پر جبکہ دوسری گوڈی ایک ماہ بعد کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہر گوڈی میں ایک بار وتر اور دوسری بار خشک ہل چلانا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکارسیاڑوں کے درمیان بذریعہ کلٹی و یٹر جبکہ پودوں کے درمیان کسولے یا کھرپی کے ذریعے جڑی بوٹیاں نکال دیں تاکہ وہ غذائی اجزا میں حصہ دار بن کر فصل کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔

متعلقہ عنوان :