محکمہ زراعت کی فالسہ کے پودوں کی شاخ تراشی بر وقت شروع کر نے کی ہدایت

منگل 25 مارچ 2025 17:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) فالسہ کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فالسہ کے پودوں کی شاخ تراشی بر وقت شروع کر دیں نیز پودوں کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کھادوں کا متوازن استعمال بھی یقینی بنایا جائے تاکہ فالسے کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت کے مطابق فارمرزمشاورتی سروسز کے حوالے سے فالسے کے کاشتکاروں و باغبانوں کو چاہیے کہ وہ شاخ تراشی کے بعد فی پودا 10کلو گرام تک گوبر کی گلی سڑی کھاد استعمال کریں تاکہ فالسے کی بھر پور پیداوار حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کاشتکاروں و باغبانوں کو اس ضمن میں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا ہو تو وہ فوری طور پر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے مشورہ کر سکتے ہیں۔