افتخار علی ملک کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 26 مارچ 2025 11:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا نقصان ہے کیونکہ ماں کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :