محکمہ زراعت سیالکوٹ کی جانب سے بہاریہ سورج مکھی کی دیکھ بھال بارے سفارشات جاری

بدھ 26 مارچ 2025 15:09

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نے نے بہاریہ سورج مکھی کی دیکھ بھال بارے سفارشات جاری کر دیں ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے کہا ہے کہ بہاریہ سورج مکھی کے اُگاؤ کے بعد جب چار پتے نکل آئیں تو کمزور اور فالتو پودوں کو اس طرح نکالیں کہ اُن کا باہمی فاصلہ 9 انچ رہ جائے۔

(جاری ہے)

ڈرل کے بعد کاشتہ فصل کو پہلا پانی لگانے سے پہلے کم ازکم ایک مرتبہ گوڈی ضرور کریں۔اس سے جڑی بوٹیاں تلف ہو جاتی ہیں اور زمین میں ہوا کی آمد و رفت بہتر ہو جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب پودے تقریباً ایک فٹ اونچے ہو جائیں تو ان کی جڑوں پر مٹی چڑھا دیں۔فصل کو پہلا پانی اُگاؤ کے20 دن بعد لگائیں اور کمزور زمین میں پہلے پانی کے ساتھ آدھی بوری،دوسرے پانی کے ساتھ ایک بوری اور پھول کی ڈوڈیاں بنتے وقت آدھی بوری یوریا ڈالیں جبکہ اوسط زرخیز زمین میں پہلے،دوسرے پانی اور ڈوڈیاں بنتے وقت بالترتیب آدھی بوری یوریا ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :