سیالکوٹ ، محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو بہاریہ مکئی کے ضرررساں کیڑوں کو تلف کرنے کی ہدایت

بدھ 26 مارچ 2025 15:31

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت(پلانٹ پروٹیکشن)ڈاکٹر مقصود احمد نے بہاریہ مکئی کے ضرررساں کیڑوں کی تلفی بارے محکمہ زراعت کی اہم ہدایات جاری کرتے ہوئےکہا کہ بہاریہ مکئی کے کاشتکار تنے کی سنڈی کے تدارک کےلئے 20ٹرائیکوگراماکارڈفی ایکڑ فصل کے شروع سے لگائیں اور ہر 10 سے 15دن کے بعدفصل کے زرددانے بننے تک ضرور تبدیل کرتے رہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نےبتایا کہ اپریل کے دوران دیمک،کونپل کی مکھی، تنے کی سنڈی،امریکن سنڈی،لشکری سنڈی،سست تیلہ اور چست تیلہ بہاریہ مکئی کی فصل کو نقصان پہنچا سکتے ہیں لہذاکاشتکار بروقت تدارکی اقدامات یقینی بنائیں اور اپریل کے دوران بہاریہ مکئی کی فصل سے ضرررساں کیڑوں کی تلفی یقینی بنانے کے لئے کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ دیمک سے بچاؤ کے لئے کاشتکار گوبر کی کچی کھاداستعمال نہ کریں اور اگر دیمک کا حملہ ظاہرہوتو کلورپائری فاس40 ای سی بحساب 2لیٹر فی ایکڑآبپاشی کیساتھ استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ کونپل کی مکھی اگتی ہوئی فصل پر حملہ آور ہوتی ہے اس لئے اس کے تدارک کے لئے امیڈآکلوپرڈ200 ایس ایل بحساب200ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کریں ۔

متعلقہ عنوان :