آزادجموں وکشمیر فوڈاتھارٹی ٹیم کی جورا، میرپورہ بازار وںکی بھرپور پڑتال

بازارچیکنگ اور بیرون اضلاع سے سپلائی ہونیوالے فوڈ آئٹم کے غیرمعیاری اورزائدالمیعاد ہونے پر بھاری جرمانے

بدھ 26 مارچ 2025 15:56

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)آزادجموں وکشمیر فوڈاتھارٹی ٹیم نے جورا، میرپورہ بازار وںکی بھرپور پڑتال کی۔شاہراہ نیلم پرناکہ لگاکر بیرون اضلاع سے آنیوالی گاڑیوں کی چیکنگ کی ۔بازارچیکنگ اور بیرون اضلاع سے سپلائی ہونیوالے فوڈ آئٹم کے غیرمعیاری اورزائدالمیعاد ہونے پر بھاری جرمانے اور ضبط شدہ آئٹم کی بڑی کھیپ تلف کردی گئی ۔

کولڈ ڈرنکس، جوسزاور بیکری آئٹم زائدالمیعادپائے گئے جنہیں موقع پر تلف کردیاگیا۔گزشتہ روز فوڈ سیفٹی آفیسرسید شجاعت حسین نقوی کی نگرانی میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے جوراکے مضافات میرپورہ بازار کاتفصیلی معائنہ کیا۔دوران معائنہ بیکرز ، کریانہ سٹورز اور افطار آئٹم کی دکانوں سے کولڈ ڈرنکس او رجوسز کی دکانوں کی پڑتال کی ۔

(جاری ہے)

جوراکے مقام پر بیرون اضلاع سے آنیوالی گاڑیوں کوناکہ لگاکر چیکنگ کی گئی ۔

میرپورہ بازار میں کریانہ سٹورز اور بیکرز پرزائدالمعیاد اشیاء کی برآمدگی پر بھاری جرمانے اور بعض کو اصلاحی نوٹسزبھی جاری کیے گئے ۔ زائدالمعیاد کولڈرڈرنکس،جوسز ،بیکری آئٹم بھاری اکثریت میں ضبط کرنے کے بعد تلف کیے اور 17ہزارسے زائد رقمی جرمانے بھی کیئے گئے ہیں۔ فوڈ سیفٹی آفیسرسید شجاعت حسین نقوی نے اپنے ایک پیغام میں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ فوڈ اتھارٹی سے منظورشدہ خوراک آئٹم ہی خریدے جائیںحفظان صحت کے لیے سادہ اور خالص خوراک استعمال کی جائے ۔ خریداری کے دوران ایکسپائری تاریخ اور معیار ضرورچیک کیاجائے انہوں نے کہاکہ زائدالمعیاداشیاء ہی بیماریوں کاسبب بنتی ہیں۔