آم کے باغبانوں کو باقاعدگی سے پھپھوندی کش زہروں کے استعمال کا مشورہ

بدھ 26 مارچ 2025 16:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) آم کے باغبانوں کوموسم کی تبدیلی کے باعث 10 سے 14دن کے وقفہ کے ساتھ باقاعدگی سے پھپھوندی کش زہروں کے استعمال کا مشورہ دیا گیا ہے اور کہاگیاہے کہ باغبان آم کے پھل کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانے کیلئے کسی کوتاہی یاغفلت کامظاہرہ نہ کریں اور باغات کا باقاعدگی سے معائنہ بھی جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت کے مطابق باغبان آم کے باغات میں بٹور والے پھولوں کو خشک ہونے سے پہلے سبز حالت میں کاٹ کرتلف کردیں اور مکمل پھول آنے پر یوریاکھاد ایک کلو گرام فی پودا بھی ڈالیں۔انہوں نے کہاکہ پھل آنے پر آبپاشی اشد ضروری ہوتی ہے تاہم آبپاشی کا وقفہ 20دن تک رکھا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ باغبان موسم کی کیفیت کے مطابق آبپاشی کے وقفہ میں کمی بیشی کرسکتے ہیں لیکن سفوفی پھپھوندی کے خلاف سپرے بروقت کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ باغبان مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :